بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
Web Desk
17 November 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا، جبکہ بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ریفرنڈم آئین کا حصہ اور ایک آئینی طریقہ کار ہے، جب عوامی رائے سامنے آئے گی تو یہ کوئی چور دروازہ نہیں ہوگا اور اس معاملے میں عوام کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو سسٹم کی کمزوریوں سے الگ نہیں رکھ سکتے اور ملک میں گڈ گورننس و عوامی فلاح و بہبود سے متعلق بحث کو نہیں روکا جا سکتا کیونکہ آخر کار عوام ہی آخری فیصلہ ساز ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فساد کی بات کرنے کے بجائے عوام کی مرضی کی بات کریں اور عوامی بہتری کے لیے مل بیٹھ کر فیصلہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026