LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا

Web Desk

17 November 2026

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کو حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے اس کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ جے یو آئی ان کے اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کر کے جے یو آئی کے مؤقف کی تائید کی ہے اور صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی رائے بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ ملک میں ریفرنڈم کرانے کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے، لہٰذا جب کسی مسئلے کے حل کے لیے آئین میں باقاعدہ طریقہ کار موجود ہو تو ریفرنڈم کی کوئی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ خدشہ ہے کہ ریفرنڈم کو بھی ماضی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی طرح آئین کا سہارا لے کر غلط استعمال کیا جائے گا۔