LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج

Web Desk

17 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہم دورہ چین سے قبل فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی آمد کے موقع پر مسلسل پانچویں روز احتجاجی مظاہرے جاری رہے اور مظاہرین نے ان کے پتلے نذرِ آتش کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور امریکی قیادت میں شروع کیے گئے ‘پیکس سلیکا’ سپلائی چین منصوبے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کی سہ پہر منیلا پہنچنے والے صدر ٹرمپ امریکا و آسیان کے خصوصی اجلاس سمیت دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے ‘کواڈ’ گروپ (امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں سمندری سلامتی، اہم معدنیات کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز اور سپلائی چین کو متنوع بنانے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران امریکی صدر تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول کے ساتھ باہمی تجارت سے متعلق مشترکہ بیان پر دستخط اور بدھ کو فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات کے بعد چین کے شہر شینزن روانہ ہوں گے، جہاں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پیک) فورم کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ان کی مجوزہ سہ فریقی ملاقات عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔