LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی

Web Desk

16 November 2026

پاکستان کے نامور ای اسپورٹس کھلاڑی عاطف بٹ نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ عالمی شہرت یافتہ ٹورنامنٹ ’تھائیگر اپر کٹ 2026‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکن 8 (Tekken 8) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے اور 2 ہزار 966 ڈالر کا نقد انعام بھی حاصل کیا ہے۔ ٹیم فالکنز کی نمائندگی کرنے والے عاطف بٹ نے اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں حریفوں کو شکست دے کر یہ کامیابی سمیٹی۔ رواں سال 2026 کے ٹیکن ورلڈ ٹور سیزن کے اس آخری ماسٹر ایونٹ میں دنیا بھر سے مایہ ناز کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ عاطف بٹ نے دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا ہے کیونکہ وہ اس سے قبل 2023 میں بھی ٹیکن 7 کے چیمپئن بن چکے ہیں۔ سال 2026 عاطف بٹ کے لیے انتہائی کامیاب رہا ہے جنہوں نے اس سے قبل امریکہ میں ہونے والا ’سی ای او‘ (CEO) ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا، جبکہ ان کے دیگر نمایاں اعزازات میں 2022 کا ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز اور 2019 کا ٹوکیو ٹیکن ماسٹرز کا ٹائٹل بھی شامل ہیں۔