LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت

Web Desk

16 November 2026

لاہور کے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ دسویں پاکستان صنعتی نمائش 2026 اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے منعقدہ اس نمائش میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے، جن کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کے لیے بند کرا کے حاصل کردہ پلاٹوں پر تیزی سے صنعتی یونٹس لگائے جا رہے ہیں، جبکہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت 30 سے 50 سال تک کی لیز پر پلاٹ دینے کے علاوہ لارج اسکیل انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک ارب روپے تک آسان اور 10 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور لیتھیئم بیٹریوں کے کارخانے لگ رہے ہیں، عام آدمی کی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور بڑی عمارات کے باہر چارجنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں سے کمیشن کی وصولی ختم ہونی چاہیے اور موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں دو بڑے اسپتال تعمیر کیے ہیں، جبکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو غلط فہمیاں دور کر کے مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔