کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار
Web Desk
16 November 2026
کراچی میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے دو اہم مبینہ کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈی اور دستی بم برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں کالعدم تنظیم ایس ایل اے کی جانب سے باقاعدہ عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی، جبکہ حکام کے مطابق ملزمان شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی ریکی مکمل کرنے کے بعد ان پر تخریبی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
16 November 2026
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
16 November 2026
آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
16 November 2026
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026