جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
Web Desk
15 November 2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 16 (دیامر 2) کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل کے حکم کے تحت دوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ ان تینوں پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 780 ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللّٰہ شاہ 6 ہزار 618 ووٹ حاصل کر کے محض 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے، تاہم ان کے مدمقابل امیدوار سید امام مالک کی جانب سے تین پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیوں کو چیلنج کیے جانے پر الیکشن ٹربیونل نے 6 نومبر کو عطاء اللّٰہ شاہ کی اسمبلی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026