LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ

پیٹرولیم لیوی پر تحفظات: حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں میں دوبارہ ملاقات کا امکان

Web Desk

19 October 2026

پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی تحرک اور تحفظات پر مذاکرات کی بحالی کے لیے حکومتی اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کے درمیان دوبارہ اہم ملاقات کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرولیم لیوی اور دیگر معاشی اقدامات کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے اور مطالبات کے تناظر میں دونوں فریقین کے مابین رابطوں کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے ابتدائی مذاکراتی دور کے بعد حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کے مطالبات اور پیٹرولیم لیوی میں ممکنہ ریلیف کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی تھی، جس کے بعد اب فریقین کے درمیان تحریری اور باضابطہ تجاویز کے تبادلے کے لیے ملاقات متوقع ہے۔

جماعت اسلامی کی قیاد ت نے واضح کیا ہے کہ عوام پر مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں کا بوجھ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے، جبکہ حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ پرامن حل اور عوامی ریلیف کے لیے تمام ممکنہ راستے تلاش کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ اگلے نشست میں پیٹرولیم لیوی کی شرح، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز اور دیگر بنیادی مطالبات پر تفصیلی پیش رفت کا امکان ہے۔