مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات
Web Desk
18 October 2026
امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست کے لیے جاری انتخابی مقابلے نے غزہ جنگ کے باعث پہلے سے کشیدہ یہودی اور مسلم برادریوں کے درمیان سیاسی و مذہبی اختلافات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز ڈیموکریٹ امیدوار عبدالسید کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے یہودی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، جبکہ عبدالسید نے ان تمام الزامات کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اگر عبدالسید کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر بن سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عبدالسید پر اخوان المسلمون سے تعلق کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم ان کے اس تنظیم سے وابستہ ہونے کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔
غزہ جنگ اور اسرائیل سے متعلق پالیسیوں پر اندرونی اختلافات کے باعث ڈیموکریٹک پارٹی بھی عبدالسید کی حمایت پر مکمل متفق نظر نہیں آتی۔ دوسری جانب ڈیئر بورن کی عرب امریکی برادری کے رہنماؤں نے عبدالسید کے خلاف مذہبی بنیادوں پر دیے جانے والے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کو اس کے عقیدے اور شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ اس وقت مشی گن کی انتخابی مہم میں اسرائیل، غزہ تنازع، مذہبی شناخت اور اسلاموفوبیا کے خدشات مرکزی موضوع بن چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026