LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر

Web Desk

7 October 2026

خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن ایک بار پھر شدید متاثر ہوا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے دیگر ایئرپورٹس سے سعودی عرب، بحرین، دبئی اور دیگر خلیجی ممالک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ یا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق صرف لاہور سے جدہ اور ریاض جانے والی 7 سے زائد پروازوں کو سکیورٹی اور صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کے متبادل ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر ہی 21 پروازیں منسوخ اور متعدد دیگر پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔ پروازوں کی اچانک منسوخی اور طویل تاخیر کی وجہ سے ایئرپورٹس پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن یا ہیلپ لائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔