روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
Web Desk
7 October 2026
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام قانونی و مالیاتی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور رقم کی ایران کو منتقلی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تاہم تہران میں سرکاری اور اقتصادی اداروں کے درمیان اس بلا سود یا ترجیحی قرضے کے استعمال کے طریقہ کار اور مقاصد پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے باعث رقم کی حتمی وصولی اور تقسم کا عمل التوا کا شکار ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران کو امریکہ کی جانب سے کڑی اقتصادی و مالیاتی پابندیوں کا سامنا ہے، جن کے تحت ایران کی بین الاقوامی ایندھن برآمدات، تجارتی ذرائع، بینکنگ سیکٹر اور عالمی مالیاتی نظام (SWIFT) تک رسائی کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ روسی قرضے سے متعلق ایرانی اداروں میں پایا جانے والا اختلافی نقطہ نظر اس بات پر ہے کہ آیا اس رقم کو جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر ایندھن و غذائی اجناس کی ہنگامی برآمدات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے استعمال کیا جائے یا اسے ترقیاتی اور دفاعی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026