LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق

روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان

Web Desk

7 October 2026

ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام قانونی و مالیاتی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور رقم کی ایران کو منتقلی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تاہم تہران میں سرکاری اور اقتصادی اداروں کے درمیان اس بلا سود یا ترجیحی قرضے کے استعمال کے طریقہ کار اور مقاصد پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے باعث رقم کی حتمی وصولی اور تقسم کا عمل التوا کا شکار ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران کو امریکہ کی جانب سے کڑی اقتصادی و مالیاتی پابندیوں کا سامنا ہے، جن کے تحت ایران کی بین الاقوامی ایندھن برآمدات، تجارتی ذرائع، بینکنگ سیکٹر اور عالمی مالیاتی نظام (SWIFT) تک رسائی کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ روسی قرضے سے متعلق ایرانی اداروں میں پایا جانے والا اختلافی نقطہ نظر اس بات پر ہے کہ آیا اس رقم کو جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر ایندھن و غذائی اجناس کی ہنگامی برآمدات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے استعمال کیا جائے یا اسے ترقیاتی اور دفاعی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ کیا جائے