سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
Web Desk
6 October 2026
سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں مقیم تمام شہریوں اور غیر ملکی تارکینِ وطن کے لیے اہم سیکیورٹی انتباہ جاری کرتے ہوئے دشمن کے میزائلوں یا ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنے (Interception) کی عکس بندی کرنے اور ان مناظر کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا یا دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فوجی يا دفاعی آپریشن، ایئر ڈیفنس ایکشن یا حملوں سے متاثرہ سائٹس کی فلم بندی کرنا اور انہیں نشر کرنا ملک کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مواد کی تشہیر سے دشمن کو سیکیورٹی اور دفاعی نظام سے متعلق حساس معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی و تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026
عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
7 October 2026
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026