LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ سینٹ پیٹرزبرگ کے تاریخی بریمر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی، 2 ہزار مربع میٹر رقبہ متاثر سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ

بانی پی ٹی آئی کو قیدی تنہائی میں رکھنا غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: علیمہ خان

Web Desk

16 December 2025

راولپنڈی کے علاقے گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو مسلسل قیدی تنہائی میں رکھا جا رہا ہے جو غیر قانونی، غیر آئینی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی غیر انسانی سلوک کے خلاف وہ احتجاج اور دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کوئی قانون نہیں توڑ رہے اور نہ ہی کوئی خلافِ آئین اقدام کر رہے ہیں، بلکہ وہ لوگ ملکی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو پانچ دن قیدی تنہائی میں رکھنا بھی انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو دو ماہ سے زائد عرصے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کی بہن کی بانی پی ٹی آئی سے صرف مختصر ملاقات ہوئی، وہ بھی بیس بیس منٹ کے لیے۔ علیمہ خان نے کہا کہ حکام اس قدر خوف زدہ ہیں کہ سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو بند کر دینے سے عوام انہیں بھول جائیں گے، لیکن نہ ہم انہیں بھولیں گے اور نہ ہی عوام کو بھولنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ان کا پیغام باہر نہ آ سکے۔

علیمہ خان نے واضح کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ واٹر کینن اور دو بوزر بھی منگوائے گئے ہیں، اگر پانی پھینکا گیا تو ہم بھیگ جائیں گے، زخمی ہوں گے یا چوٹیں آئیں گی، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہیں، اضافی گرم کپڑے، رین کوٹس اور دیگر سامان موجود ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ پانی پھینکیں، شیل ماریں یا کچھ اور کریں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جان بھی دے دیں گے مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔