20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
15 September 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کے دوران پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے اور شرحِ سود میں کمی کی واضح تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اپنے ایک پریس کانفرنس اور احتجاجی بیان میں انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا، حالانکہ حکومت نے گزشتہ سال لیوی کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم کمائی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرحِ سود کو برقرار رکھنا انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ سود کی وجہ سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے حکمران اتحاد بالخصوص شریف خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن کروڑوں روپے اشتہارات اور نمائش پر ضائع کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک طرف صوبے میں تعلیمی نتائج بگڑ رہے ہیں اور نویں جماعت کے بچے فیل ہو رہے ہیں، تو دوسری جانب حکمران سرکاری وسائل اور اربوں روپے کے جہاز ذاتی دوروں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں جہاں سیکرٹریز لاکھوں روپے میٹنگ الائونسز لے رہے ہیں اور بیرونِ ملک بزنس کلاسز اور لگژری گاڑیوں میں سفر جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تجویز دی کہ عام عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے لگژری گاڑیوں اور اشرافیہ پر ڈیوٹی ڈبل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 40 سے زائد مقامات پر جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں اور عوام کنٹینرز یا گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب تاریخی مارچ کرے گی اور جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سندھ حکومت کے بلدیاتی نظام اور نامزد کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
قیدیوں کا پرائیویٹ علاج: سپریم اور ہائیکورٹس سے تمام متعلقہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب
15 September 2026
امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
15 September 2026