LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا

وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

Web Desk

15 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور جاری مون سون سیزن، شدید بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے پیشگی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ یا طغیانی کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امدادی سامان کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو آپس میں مربوط رابطہ قائم رکھنے کی سخت تاکید کی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو مون سون کے متوقع رجحانات اور اداروں کے باہمی تعاون کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پیشگی اقدامات کی بدولت سیزن کی نگرانی موثر انداز میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے تمام اداروں کے لاجسٹکس اور ریسکیو سکواڈز مکمل طور پر تیار اور متحرک ہیں۔