LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا

پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق

Web Desk

15 September 2026

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کر کے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس نے بارہا کے پی حکومت اور ان کے عملے سے روٹ اور سفری تفصیلات طلب کیں لیکن ان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا، جبکہ سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔

خواجہ سلمان رفیق نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے غیر منصوبہ بند دورے اور ہنگامہ آرائی کے باعث شہری سارا دن شدید مشکلات کا شکار رہے اور مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے، جس پر سہیل آفریدی کو عوام سے بلا تاخیر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ساتھ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے، تاہم عوام نے ان کے اس رویے کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور ضوابط کی پابندی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔