متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
Web Desk
14 September 2026
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں سمیت پورے ملک نے سندھ اسمبلی کی کارروائی لائیو دیکھی ہے، جہاں ایم کیو ایم نے اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صرف شور شرابہ کیا لیکن بل پر کوئی مثبت بحث نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل میں کوئی بہت بڑی ترامیم شامل نہیں تھیں اور حکومت چاہتی تو اسے براہِ راست بھی پیش کر سکتی تھی، مگر تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنائی گئی۔ ایم کیو ایم کے نمائندوں نے کمیٹی کے اندر تمام شقوں کی مکمل حمایت کی، لیکن اسمبلی میں آ کر اپنے موقف سے مکر گئے۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے اندر کچھ اور باہر کچھ اور کہنا ان کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگ گئی تھی اور اپنے ہی لیڈر سے بغاوت کی تاریخ رکھتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے پہلے خالد مقبول صدیقی پر ‘را’ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا اور آج وہ انہی کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال یا تو اپنے اس پرانے بیان کی وضاحت کریں یا پھر علانیہ معافی مانگیں۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
اپوزیشن کمیٹی میں متفق تھی، ایوان میں ڈرامے بازی کی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترامیم پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی گفتگو
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026