پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ
Web Desk
14 September 2026
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) اور محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح میں بادلوں کا بارش برسانے والا نیا سلسلہ تشکیل پا چکا ہے، جس کے تحت آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، اور واہ کینٹ میں موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ شدید آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اس موسمی سلسلے سے اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، اور نوشہرہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں میں تیز بہاؤ کے باعث مقامی سطح پر طغیانی، شہری علاقوں میں واٹر لاگنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔
انتظامیہ اور این ای او سی نے شہریوں کو الرٹ رہتے ہوئے شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناگہانی صورتحال اور حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محکمہ موسمیات، این ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
اپوزیشن کمیٹی میں متفق تھی، ایوان میں ڈرامے بازی کی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترامیم پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی گفتگو
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026