ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی
Web Desk
14 September 2026
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی صوبائی رپورٹ کے مطابق، پنجاب 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا صوبہ برقرار ہے، جہاں جولائی سے اب تک 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 (65,345 نئے ووٹرز) جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 (85,309 نئے ووٹرز) درج کی گئی۔ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 154 (37,372 نئے ووٹرز) جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 لاکھ 64 ہزار 497 (12,210 نئے ووٹرز) ہو گئی ہے۔
اضلاع کی سطح پر لاہور 74 لاکھ 12 ہزار 267 ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا ووٹر ضلع بن کر سامنے آیا ہے۔ دیگر نمایاں اضلاع میں فیصل آباد (55 لاکھ 83 ہزار)، راولپنڈی (34 لاکھ 95 ہزار)، ملتان (32 لاکھ 77 ہزار)، گوجرانوالہ (29 لاکھ 62 ہزار)، اور سیالکوٹ (29 لاکھ 60 ہزار) شامل ہیں۔
سندھ میں کراچی سینٹرل 22 لاکھ 77 ہزار ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ضلع ہے، جبکہ کراچی ایسٹ میں 18 لاکھ 6 ہزار، اور حیدرآباد میں 12 لاکھ 87 ہزار ووٹرز ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پشاور 22 لاکھ 45 ہزار ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ 9 لاکھ 48 ہزار 657 ووٹرز کے ساتھ صوبے کا سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 ہو چکی ہے۔ تاہم، مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان اب بھی 90 لاکھ 14 ہزار 985 کا بڑا فرق موجود ہے۔ لاہور 35 لاکھ 49 ہزار 226 خواتین ووٹرز کے ساتھ اس فہرست میں بھی سب سے آگے ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026