احتجاج کا موسم: اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب
Web Desk
14 September 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں کے متوقع احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تینوں صوبوں سے 23 ہزار 500 اضافی پولیس اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر کابینہ سیکرٹری نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے پولیس نفری کی اسلام آباد میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار اور بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔ وفاق نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ پولیس اہلکاروں کی آمد اور تعیناتی کو ہر صورت 20 ستمبر تک یقینی بنایا جائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دارالحکومت کے راستوں کو مسدود کرنے اور مظاہرین کی پیش قدمی روکنے کے لیے 1,000 سے زائد شپنگ کنٹینرز کا انتظام کیا جا رہا ہے، جن میں سے 100 سے زائد کنٹینرز اہم شاہراہوں اور ریڈ زون کے حساس مقامات پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اینٹی رائٹ سمارٹ فورس (انسدادِ ہنگامہ آرائی یونٹ)، آنسو گیس کی شیلنگ کے خصوصی آلات اور ہجوم کو کنٹرول کرنے والے آلات بھی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں، حساس سرکاری عمارتوں، ڈپلومیٹک اینکلیو اور ریڈ زون کی حفاظت کے لیے اضافی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026