بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
14 September 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیوں کے دوران ضلع مستونگ اور پشین میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے।
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں اہم انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے اہم کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا। کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر (Quadcopter) کے ذریعے پن پوائنٹ نشانہ بنایا۔ حملے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا استعمال میں آنے والا وسائط اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلاشبہ یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی।
دوسری جانب، پشین کے علاقے سرانان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے اس تبادلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی شدید فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں جدید اسلاحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ عام شہریوں پر ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026