LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا پہلا مرحلہ کراچی ایئرپورٹ پر شروع مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ روس نے مسافر ٹرین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، یوکرینی ریلوے حکام کا دعویٰ ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن

بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا پہلا مرحلہ کراچی ایئرپورٹ پر شروع

Web Desk

14 September 2026

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے اہم وضاحتی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے تحت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر واقع انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کو مجاز قرار دیا گیا ہے اور نادرا (NADRA) پلیٹ فارم کے ذریعے تمام سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت فی الوقت صرف کراچی ایئرپورٹ پر دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل سسٹم کے قیام تک پرانا طریقہ کار ہی رائج رہے گا، جسے بعد میں مرحلہ وار دیگر پوائنٹس آف انٹری تک بھی بڑھایا جائے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کی ویکسینیشن ان کی منزل، سفری روٹ اور زمرے کی صحت سے متعلق بین الاقوامی ضروریات کے تحت کی جائے گی۔ حج و عمرہ زائرین کے لیے میننگوکوکل (12 سال یا زائد) اور انفلوئنزا (1 سال یا زائد) کی ویکسینیشن لاگو ہوگی، جبکہ زرد بخار (یلو فیور) سے متاثرہ ممالک کی آمد و رفت کے لیے زرد بخار کی ویکسین اور سعودی عرب، آسٹریلیا، بھارت و افغانستان جیسے ممالک کے لیے پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ مسافروں کو سفر سے کم از کم 10 روز قبل ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کراچی ایئرپورٹ کا یہ سینٹر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ مسافر پاک آئی ڈی (Pak-ID) ایپ یا نادرا ای-سہولت فرنچائزز کے ذریعے آن لائن بائیومیٹرک تصدیق اور فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نفاذ سے بنیادی ویکسینیشن کی شرائط اور عالمی صحت کے ضوابط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔