LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

13 September 2026

تیمرگرہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو سخت متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف 20 ستمبر کا اسلام آباد لانگ مارچ پاکستان کی سیاست کا دھارا بدل کر رکھ دے گا۔

تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے نوٹس پر یہ اجتماع ایک عظیم الشان عوامی سمندر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں نے حافظ نعیم الرحمٰن کا شاندار اور پرجوش استقبال کیا۔

عوام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ وقت سے پہلے اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے عوامی مطالبات تسلیم کر لیں، ورنہ اگر جماعت اسلامی کی عوامی تحریک اسلام آباد پہنچ گئی تو حکمرانوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بٹ خیلہ کا دھرنا ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر چکا ہے اور سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کامیابی سے جاری ہیں، جس نے قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سود کی شرح کم کرنے کی بات پر آئی ایم ایف (IMF) کی ناراضی کا خوف دلاتی ہے، حالانکہ آئی ایم ایف کے ڈر سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات سے انحراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض سود کی شرح میں معمولی کمی سے قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں بینکنگ مافیا، چینی، آٹا اور آئی پی پیز (IPPs) مافیا ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ ملے ہوئے ہیں اور عوام کی خون پسینے کی کمائی ان مافیاز کی جیبوں میں جا رہی ہے۔ یہ مافیاز تمام روایتی سیاسی جماعتوں میں موجود ہیں، اسی لیے دیگر جماعتوں کے مخلص کارکنان بھی اب جماعت اسلامی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مذاکرات کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت گفتگو کی میز پر جماعت اسلامی کی ٹھوس دلیلوں کے سامنے مکمل طور پر ہار چکی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے عوام کو پٹرولیم لیوی میں حقیقی ریلیف نہ دیا تو فیصلے اب سڑکوں پر ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر حکومت گراؤ تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاسی پوزیشنز خطرے میں ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان ایک منظم ڈھانچے کی صورت میں متحد ہیں۔