LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے: مسعود پزشکیان ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے، مریم نواز شریف افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ

ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے

Web Desk

13 September 2026

ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع کوئلہ کان میں اچانک گیس دھماکے کے بعد پھنس جانے والے 5 مزدوروں کو پاک فوج نے کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے زندہ بچا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں قائم کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کا شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن اندر گہرائی میں پھنس کر رہ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 4 کان کن دم گھٹنے اور ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 زخمیوں کو بحفاظت نکال کر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور شدید زخمی کان کنوں کو بہتر علاج معالجے کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، مقامی آبادی اور متاثرہ خاندانوں نے کٹھن حالات میں پاک فوج کی جانب سے بروقت، جرات مندانہ اور تیز رفتار امدادی کارروائی پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔