LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے: رضا ربانی

Web Desk

12 September 2026

سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی نظام اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی نظام کو کبھی مطلوبہ اختیارات نہیں دیے گئے، جبکہ محض انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم سے وفاقی نظام متاثر ہوگا اور ملک کی داخلی صورتِ حال میں مزید نئی فالٹ لائنز پیدا ہو سکتی ہیں۔

رضا ربانی نے وضاحت کی کہ پاکستان کے موجودہ صوبے تاریخی، لسانی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، اس لیے کسی بھی صوبے کی مزید تقسیم کا فیصلہ محض انتظامی بنیادوں کے بجائے آئینی طریقہ کار کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت اور وہاں کے عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے۔ ملک کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہائبرڈ نظام قائم ہے جہاں پارلیمان کا کردار محدود ہو چکا ہے۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے عدلیہ کی آزادی پر زور دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتے ہوئے شفاف اور محفوظ طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ مرحلہ وار انتخابات کی شفافیت پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔