یکم جنوری 2027 سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز پنشن دینے کا فیصلہ
Web Desk
12 September 2026
کراچی: حکومتِ سندھ نے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن اور دیگر بنیادی مالی واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اہم پیشرفت چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پنشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے معاملات پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سامنے آئی، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) سندھ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سروسز، سیکریٹری صحت اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے تمام صوبائی محکموں کو سخت ہدایت کی کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر تمام زیر التوا پنشن بلز فوری کلیئر کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ پنشن کے حصول کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں ایک مکمل مربوط و جدید نظام تشکیل دیا جائے۔
منصوبے کی عملداری کے لیے چیف سیکریٹری نے سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں ایک بین المحکماتی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی، جس میں اے جی سندھ، مالیات، صحت، اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ ٹاسک فورس پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے ضروری قواعد و ضوابط میں ترامیم تجویز کرے گی اور ایک ہفتے کے اندر حتمی عملی فریم ورک پیش کرے گی۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ (طبی اخراجات کی واپسی) کے کلیمز میں تاخیر کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نامکمل دستاویزات، ای ویری فکیشن اور این اے سی کے اجرا میں رکاوٹوں کی نشاندہی پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ میڈیکل کلیمز میں تاخیر فنڈز کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ انتظامی سستی اور پیچیدگیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، اے جی سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کو میڈیکل کلیمز کا طریقہ کار آسان بنانے اور غیر ضروری کاغذی کارروائی کو فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔ چیف سیکریٹری نے اعادہ کیا کہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے طبی واجبات کی ادائیگی کو تیز تر اور شفاف بنایا جائے تاکہ کسی کو دفتری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن
13 September 2026
سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی بھی بلوچستان میں منانے کی اجازت نہیںاختر مینگل
13 September 2026
ملٹری آپریشن کے خاتمے، عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مائنز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ
13 September 2026
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
13 September 2026
28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ
13 September 2026
ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے
13 September 2026
پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم
13 September 2026
وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان
13 September 2026