LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ

Web Desk

12 September 2026

لاہور: وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل اور نئے فیصلوں کا تمام تر اختیار صرف اور صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، حکومت تنہا ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کی بحث مناسب اور درست فورم (پارلیمنٹ) سے شروع نہیں ہوئی تھی، تاہم جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو بات بہتر سمت میں آگے بڑھے گی اور مسلم لیگ (ن) تمام آراء کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں اپنا حتمی موقف پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی حقیقی خواہش ہو تو نئے صوبے بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، تاہم یہ کہنا کہ صوبے بنیں گے یا نہیں، پارلیمنٹ کے اعلیٰ فورم کو ڈکٹیٹ کرنے کے مترادف ہوگا؛ پارلیمنٹ کا ہر فیصلہ تمام جماعتوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ گورنر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات سے پیدا ہونے والی باہمی تلخیوں اور صوبائی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پنجاب حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کامل ارادہ رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مطالبات پر حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور بجلی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم تفصیلی اقدامات کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ خود کو مشقت میں ڈالنے سے گریز کریں اور واضح کیا کہ اگر احتجاج کا مقصد حکومت گرانا ہوا تو وہاں تشدد کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔