LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز

Web Desk

8 July 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں “اپنی چھت اپنا گھر” اور “اپنی زمین اپنا گھر” منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے “اپنا گھر، محفوظ گھر” پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ یہ اسکیمیں پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ باکو میں پنجاب پاکستان پویلین میں اس منصوبے کی کامیابی کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس کے مطابق اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے منظور اور 1 لاکھ 70 ہزار کو 217.8 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، جس سے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، اسکیم کے لیے 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ خستہ حال چھتوں کی مرمت کے لیے 5 لاکھ روپے اور اضافی منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے بلاسود قرض کی نئی کیٹیگری 3 روز میں متعارف کرائی جائے، اور جن 2 ہزار خاندانوں کو مفت پلاٹ دیے گئے ہیں انہیں اب گھر بنانے کے لیے بھی آسان قرض فراہم کیا جائے۔