LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ

Web Desk

8 July 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران دلچسپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جہاں اسپیشل سیکرٹری نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی اس وقت ایک کالعدم جماعت ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ٹی ایل پی کے وکیل کے وکالت نامے اور اختیار پر سخت سوالات اٹھائے اور کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق امیر ہی اصل اتھارٹی ہے، الیکشن اتھارٹی کا کوئی اختیار نہیں۔ اس پر ٹی ایل پی کے وکیل نے بتایا کہ مرکزی مجلسِ عاملہ کی تحلیل کے بعد اختیارات الیکشن اتھارٹی کو منتقل ہوئے تھے، تاہم چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کو اکتوبر 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے جون 2026 میں ضمانت پر رہائی کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ وکیل نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پارٹی کے امیر اس وقت زیرِ حراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے یاد دلایا کہ کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع کی درخواست پہلے ہی مسترد کر دی تھی، جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔