برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
Web Desk
8 July 2026
مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں نئی روح پھونکنے والے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے۔ برہان وانی نے اکتوبر 2010 میں محض 15 سال کی عمر میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھائی اور ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا، جس نے تحریکِ آزادی کو ایک نیا اور جدید انداز دیا۔ 8 لاکھ قابض بھارتی فوج کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے اس مجاہدِ آزادی کو 8 جولائی 2016 کو ان کے 2 ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا تھا، جس کی خبر پھیلتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ خوف اور جبر کے باوجود مزاحمت کی علامت بننے والے برہان وانی اور دیگر ہزاروں کشمیری شہداء کی یہ قربانیاں عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے تھیں، جن کا عزم آج 10 سال گزرنے کے بعد بھی کشمیریوں کے دلوں میں اسی توانائی کے ساتھ زندہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
8 July 2026
رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا کیس؛ مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار
8 July 2026
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا
8 July 2026
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026
مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ: پنجاب اور بلوچستان نے سالوں سے فنڈز نہیں دیے، پانی کے 162 ملین کے واجبات کا انکشاف
8 July 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
8 July 2026
شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا کیس، 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد
8 July 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
8 July 2026