LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

8 July 2026

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کے وزیرِ داخلہ آنند وجے پالا سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے مؤثر کوآرڈینیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ پولیس ٹریننگ کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کے لیے اشتراکِ کار بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے امیگریشن کے سربراہان فی الفور ایک دوسرے سے رابطہ قائم کریں گے۔

ملاقات میں جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی روابط کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے دونوں وزارتوں کے مابین ایک ‘جوائنٹ ورکنگ گروپ’ تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جبکہ ویزا سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا