LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

Web Desk

7 July 2026

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق، شارجہ سے کراچی آنے والا ایک نجی ایئر لائن ‘کے ٹو ایئرویز’ کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں اورماڑہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے، جن کی تلاش کے لیے سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے نیویگیشنل سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے اسے فوری رہنمائی فراہم کی۔ تاہم، اس کے چند منٹ بعد ہی طیارہ تیزی سے نیچے آنا شروع ہو گیا، اس نے اچانک اپنی سمت تبدیل کی اور پھر کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 21 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، لاپتہ عملے اور ملبے کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کا ‘ساب’ (Saab) طیارہ بھولاری سے سرچ آپریشن کے لیے پرواز کر چکا ہے۔ پاک بحریہ کا اے ٹی آر (ATR) طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو گیا ہے۔  پی این ایس سی کے تجارتی جہاز ‘لاہور’ کو بھی ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور اورماڑہ کے قریب سمندر میں گرا ہے۔  طیارے کو کیپٹن رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود اڑا رہے تھے، جبکہ عملے کے دیگر ارکان انجینئر محمد حامد، عارف صدیقی اور لوڈ ماسٹر توفیق خان سوار  تھے

پی اے اے حکام نے مزید بتایا کہ اس طیارے میں فنی خرابی تھی، جس کے باعث اسے مکینیکل کام کے لیے 28 جون کو کراچی سے شارجہ روانہ کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ شارجہ سے ایک ‘فیری پرواز’ (Ferry Flight) کے طور پر بغیر کسی کارگو (سامان) کے واپس کراچی آ رہا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ سمندر میں ریسکیو ٹیموں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔