سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت
Web Desk
6 July 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضم اضلاع (سابقہ فاٹا) میں سروس ڈیلیوری اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو 3 ماہ کی حتمی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس مدت کے دوران عوام کو خدمات کی فراہمی میں عملی تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ ضم اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی پروگراموں، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے کے اندر ترقیاتی سرگرمیاں بحال کرنے اور درکار عملہ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بجٹ میں مختص خصوصی فنڈز کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے ضم اضلاع کو جدید اسلحہ اور آلات کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر، وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت
6 July 2026
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
6 July 2026
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
6 July 2026
بہاولنگر: مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا
6 July 2026
آج سے 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا
6 July 2026
ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان
6 July 2026