LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری

Web Desk

5 July 2026

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے، جس کے بعد وادی میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

حتمی فہرست کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کے تمام 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 852 امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں، جبکہ دستبرداری کے مرحلے کے دوران 320 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63، اور کوٹلی کے 6 حلقوں سے سب سے زیادہ یعنی 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید برآں، باغ اور حویلی کے 3 حلقوں سے 83، پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں سے 126، ضلع نیلم کے 2 حلقوں سے 51، ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور ضلع جہلم ویلی سے 34 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر بھی 126 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی دنگل کے لیے 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ان کے مخصوص انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد حیثیت میں لڑنے والے امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے۔