نواز شریف ایگرکلچر یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول، ہائی کمشنر بنگلادیش کی شرکت
Web Desk
4 July 2026
محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان (MNSUA) میں آم اور کھجور کی پیداوار اور زرعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ‘مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول’ کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کے افتتاحی روز بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
بنگلا دیش ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کے ہمراہ ڈپٹی ہائی کمشنر فضل لوہانی بابو، پریس کونسلر محمد طیّب علی اور سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملتان میں سجا یہ روایتی اور رنگا رنگ مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس میلے کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کی خاص پہچان، آم اور کھجور کی بہترین پیداوار، پاکستان کی زرعی صلاحیتوں اور ملکی معیشت میں زرعی شعبے کی کلیدی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
اس اہم فیسٹیول میں نہ صرف ملکی و غیر ملکی سفارتی شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک ہو رہے ہیں بلکہ زرعی ماہرین، کاشتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد بھی آم اور کھجور کی مختلف اقسام اور ان کی پروسیسنگ کے جدید طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے یونیورسٹی کا رخ کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف
4 July 2026
دریائے سندھ اور چناب کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا، چارہ کھاتی بھینس بھی بہہ گئی
4 July 2026
عمرکوٹ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق
4 July 2026
سوات میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ، رہنما پیپلز پارٹی جاں بحق ، راہگیر زخمی
4 July 2026
سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ، کشتی آپریٹر گرفتار
4 July 2026
طلال چوہدری کی آسٹریا میں “گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت
4 July 2026
حکمرانوں اور بیرونی طاقتوں کی خواہشات پر تاریخ مسخ کی گئی: خواجہ آصف
4 July 2026
وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں
4 July 2026