LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ

Web Desk

3 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر تہران روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کی سیاسی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ اس وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیّر حسین بخاری اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف تہران میں ایران کے سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وہ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت، حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور تائید کا اعادہ بھی کریں گے۔

سرکاری شیڈول کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف تہران میں آخری رسومات اور تعزیتی ملاقاتوں میں شرکت کے فوراً بعد اپنے اگلے مرحلے میں ایران سے ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے روانہ ہوں گے۔