محسن نقوی کا جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Web Desk
3 July 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم جدید کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں، انکلوژرز اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی کو سٹیڈیم کی تعمیر، دستیاب عالمی معیار کی سہولیات اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے سٹیڈیم میں مجوزہ تبدیلیوں اور کرکٹ انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی مکمل تیاری کے بعد مملکت میں جلد بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے چیئرمین سعودی کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے وژن اور بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سعودی عرب میں کرکٹ کے اس شاندار اور تاریخی سفر کا حصہ بننا ایک بڑا اعزاز ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار
3 July 2026
مالی سال 2025-26 کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ
3 July 2026
وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں 2,595 تک پہنچ گئیں، 38 ہزار افراد تاحال لاپتا
3 July 2026
سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ
3 July 2026
پنجاب میں شواہد پر مبنی جدید ٹریفک چالاننگ نظام نافذ
3 July 2026
ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار
3 July 2026
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026