محسن نقوی کا پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
3 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عمرہ اور حج کے لیے کیے گئے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی گورنر نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں کھیلوں کے شعبے بالخصوص کرکٹ کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے مابین ہونے والے حالیہ معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مکہ ریجن میں اس سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن اور بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی شعبوں میں روابط مزید گہرے ہوں گے
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026