برطانیہ میں ‘بہادر پاکستانی’ کے چرچے: شعیب نیازی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مفرور مجرم کو دبوچ لیا
Web Desk
3 July 2026
دیارِ غیر میں ایک مثبت عمل کس طرح پورے ملک کا نام روشن کر سکتا ہے، اس کی شاندار مثال برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری شعیب نیازی نے قائم کر دی ہے، جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک مفرور مجرم کو فرار ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق، برطانوی قصبے ‘سلاؤ’ (Slough) کی فارنہم روڈ پر ایک مشتبہ اور مفرور ملزم پولیس کو چکمہ دے کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس موقع پر وہاں موجود پاکستانی نوجوان شعیب نیازی نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کیا اور پولیس کی مدد کرتے ہوئے مفرور ملزم کو دبوچ لیا۔ انہوں نے پولیس کی آمد تک شدید مزاحمت کرنے والے مشتبہ شخص کو مضبوطی سے قابو میں رکھا۔
شعیب نیازی کی اس بہادری کے بعد مقامی برطانوی شہریوں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں “Brave پاکستانی” (بہادر پاکستانی) کے نام سے سراہا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری کی اس جرأت نے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے، جس پر انہیں ‘ہیرو’ قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی پولیس نے بھی پاکستانی شہری کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کمیونٹی نے اسے غیر معمولی جرأت کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے جو دیگر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026