LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

جیل اصلاحات کرنی ہیں تو آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، سہیل آفریدی

Web Desk

2 July 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی دارالحکومت میں جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں جیل اصلاحات کرنی ہیں تو اس کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کو ناحق قرار دیتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے لیے بنیادی سہولیات اور اہل خانہ سے ملاقاتوں کی اجازت کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے زور دیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کے لیے انتظار گاہ بنائی جائے اور جیل میں عمران خان کی صحت خراب ہونے کے باعث ان کا علاج ان کے ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف جمہوریت کا گلا گھونٹ کر جلسوں پر ایف آئی آرز اور کم سن بچوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔