LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر ایران کسی بھی نقصان زدہ جوہری تنصیب کا بین الاقوامی معائنہ نہیں ہونے دے گا، قالیباف دوحہ: ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، فریقین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق بیلجیم میں 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر ہلاک کیٹ میڈلٹن نے 24 گھنٹوں میں برطانیہ کی تین بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں چیٹ جی پی ٹی کو امریکی شہری نے عدالت میں گھسیٹ لیا، سنگین الزمات جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل، رشاف قصبے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں کینیا اسکول کی 8 لڑکیوں پر ساتھی طالبات کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد 40 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر میکسیکو میں جشن، دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانے کی تعمیر کیلئے امریکہ و اسرائیل میں معاہدے پر دستخط کراچی میں بارشیں 584 مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں

سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پی سی بی کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ایک تاریخی اور اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس اہم شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر باضابطہ دستخط کیے گئے ہیں، جس کا سب سے اہم نقطہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں بین الاقوامی معیار کا جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنا ہے۔ اس تاریخی معاہدے پر سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دستخط کیے۔

معاہدے کی تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب مل کر کرکٹ انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی پچز کی تیاری اور جدید میڈیا سہولیات کے نیٹ ورک پر کام کریں گے۔ جدہ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے سے سعودی عرب میں مستقبل قریب میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور دنیا کے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹس کی میزبانی ممکن ہو سکے گی۔

جدہ کرکٹ اسٹیڈیم کا یہ میگا پراجیکٹ سعودی عرب کے تاریخی ترقیاتی منصوبے ‘سعودی ویژن 2030ء’ کے مقاصد کو پورا کرنے میں بھی ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسٹیڈیم اور پچز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان ٹیکنیکل پروگرامز، امپائرنگ، کوچنگ اور دیگر کرکٹنگ تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا طویل مدتی اور پائیدار مستقبل قائم کرنا اور اس میں طویل مدتی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

دوسری جانب، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے کرکٹ کے اس شاندار اور تاریخی سفر میں حصہ ڈالنا پاکستان کرکٹ بورڈ اور پورے ملک کے لیے ایک انتہائی بڑے اعزاز کی بات ہے۔