پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر
Web Desk
1 July 2026
وفاقی دارالحکومت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائے ڈونگ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی تعلقات اور خطے کی معاشی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
چینی سفیر نے چین کی معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے سال 2025ء میں 140.2 ٹریلین یوآن کی جی ڈی پی (GDP) حاصل کی، جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آر آئی (بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو) منصوبے کے تحت چین اب تک دنیا بھر میں ایک ٹریلین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کر چکا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جیانگ زائے ڈونگ نے اہم اعداد و شمار پیش کیے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کے تحت پاکستان میں 25.9 ارب ڈالر سے زائد کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اس کے علاوہ، اس تاریخی منصوبے کے تحت اب تک 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کے پیداواری منصوبے اور 510 کلومیٹر طویل ایکسپریس ویز بھی کامیابی سے تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
چینی سفیر نے پاکستانی معیشت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکشاف کیا کہ مالی سال 2026ء میں پاکستان کی معیشت 3.7 فیصد کی مثبت شرح سے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک کی مجموعی جی ڈی پی 452 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے خارجہ محاذ پر پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی عمل میں بہترین سہولت کاری کر کے خطے میں امن کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں برادر ممالک باہمی تعاون کے افق کو مزید وسعت دیں گے اور ‘سی پیک فیز ٹو’ (CPEC 2.0) کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے عزم دہرایا کہ چین اور پاکستان اپنی ‘ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری’ کو مزید فول پروف بنائیں گے اور دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو مل کر جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا اسکول کی 8 لڑکیوں پر ساتھی طالبات کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
1 July 2026
40 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر میکسیکو میں جشن، دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے
1 July 2026
مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانے کی تعمیر کیلئے امریکہ و اسرائیل میں معاہدے پر دستخط
1 July 2026
کراچی میں بارشیں 584 مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
1 July 2026
سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پی سی بی کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا
1 July 2026
روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال
1 July 2026
شگر کے دو نوجوانوں نے نانگا پربت سر کر کے قومی پرچم لہرا دیا
1 July 2026
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
1 July 2026