بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
Web Desk
1 July 2026
محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم بلوچستان کے شہر ژوب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث مکانات گرنے کے 3 مختلف واقعات پیش آئے، جن میں ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 4 جولائی تک جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 3 اور 4 جولائی کو بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ممکنہ سیلاب، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے گلیشیئر سے ملحقہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل سکتے ہیں، جس سے اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، خرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت ہسپر اور ہوپر نالہ کے مقامی لوگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق، یکم سے 4 جولائی کے دوران مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے ملاپ کے باعث پنجاب کے بڑے شہروں بشمول راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور دیگر نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا شدید خطرہ موجود ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں بھی مقامی سطح پر فلیش فلڈ آ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے مؤثر انتظامات، ہنگامی مشینری کی تیاری اور گلیشیائی جھیلوں کی مسلسل نگرانی کا حکم دیا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں، دریا کے کناروں اور پہاڑی ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے مکمل گریز کریں اور مستند معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
1 July 2026
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا
1 July 2026
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں
1 July 2026
سوئمنگ چیمپئن شپ: نوجوان تیراک زایان نے تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر لیے
1 July 2026
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
1 July 2026
کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
1 July 2026
پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر
1 July 2026
لاہور میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
1 July 2026