کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
Web Desk
1 July 2026
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات کی سیف اللہ جھیل میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سوات سے امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام متاثرہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد پی ڈی ایم اے (PDMA) خیبرپختونخوا نے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اور ضروری اقدامات کرنے سمیت دریا کے کنارے آباد آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ (سیلابی ریلوں) سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے مختلف واقعات میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ مختلف حادثات میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلش فلڈ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں پشاور، خیبر، دیر، چترال، مردان، شانگلہ اور باجوڑ سمیت مختلف اضلاع میں 34 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے سخت گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026