LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی فرانس میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا صدر آصف علی زرداری سے وزرائے اعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی کراچی میں اہم ملاقات ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کر دیا

Web Desk

1 July 2026

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی کارروائیاں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف تھیں جو کہ پاکستان کی جائز اور قانونی کارروائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھارت کا بیان سراسر بے بنیاد ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبانے میں مصروف ہے، تو دوسری طرف وہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ بھارت مسلسل افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ جو ملک خود اپنے ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تاریخ رکھتا ہو، اس کی جانب سے ایسا بیان آنا مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور ملکی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر ممکن اور ضروری اقدام اٹھاتا رہے گا۔