ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر پی ٹی آئی کی وضاحت
Web Desk
1 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی بزرگ و مرکزی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش انتقال کی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک اہم بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد بالکل زندہ اور خیریت سے کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔ انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کی پاداش میں غیر قانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں سراسر جھوٹی، من گھڑت ہیں اور ان کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان، ہمدردوں اور عام عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بزرگ رہنما کے حوالے سے پھیلائی جانے والی کسی بھی قسم کی شرانگیز افواہ پر کان نہ دھریں اور نہ ہی ان بے بنیاد خبروں پر یقین کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں سے مختلف سماجی رابطوں کی سائٹس اور واٹس ایپ گروپس پر یہ تشویشناک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ پی ٹی آئی کی اس باضابطہ وضاحت کے بعد ان تمام افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026