روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
Web Desk
1 July 2026
روس کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپنے تمام اختلافات سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں اسلام آباد اور کابل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسلح تصادم کا خاتمہ کریں اور تمام متنازعہ امور کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔
روسی حکام نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کشیدگی پورے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتی ہے۔ روس نے دونوں برادر ممالک کے حکام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر میز پر بیٹھ کر بات چیت کا عمل شروع کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026