LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

Web Desk

30 June 2026

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اپنے اس دورے کے دوران تہران میں مرحوم سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایران کا یہ اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف براہِ راست ترکیے کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب، مجلس شوریٰ اسلامی ایران (ایرانی پارلیمنٹ) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام ایک باقاعدہ خط ارسال کیا ہے، جس میں انہیں 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہونے والی آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

اپنے خط میں ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام، اسپیکر ایاز صادق اور پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران دونوں برادر ممالک کے درمیان عزت، وقار اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں کو مستقبل میں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔