لاہور کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ہلاکتیں؛ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
Web Desk
30 June 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے دلدوز حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر امدادی کاموں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ ذمہ دار اداروں کے حکام اور صوبائی وزرا کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مکمل کروانے کی سخت تاکید کی ہے۔
کاہنہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے کی مزید تفصیلات کے مطابق، جس وقت ٹیوشن سینٹر کی چھت منہدم ہوئی، وہاں کلاس روم میں 35 بچے موجود تھے، جن میں سے اب تک 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے وقت چھت پر تعمیراتی کام چل رہا تھا جو اس ہولناک واقعے کا سبب بنا۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے 12 بچوں کو ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال کاہنہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ 2 بچوں کو جائے وقوع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مٹی اور اینٹوں کے ملبے تلے دبے مزید 7 بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن تاحال تیز رفتاری سے جاری ہے۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چند معصوم بچوں کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن میں 16 سال کی خدیجہ، 7 سال کی ماہ نور، 7 سال کی رمشا، 5 سال کا مرتضیٰ، 6 سال کی تابشہ، 9 سال کا غلام نبی، 6 سال کا سلمان اور 8 سال کا فواد شامل ہیں۔ واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی بچوں کے گھروں میں قیامت کا منظر ہے اور پوری فضا سوگوار ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026